اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریا وفاقی اقتصادی چیمبر کے صدر کرسٹوف لیٹل نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ان کے ملک کے درمیان 80 ملین یورو ملیت کی 15 مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں.
يہ بات انہوں نے ايران اور آسٹريا اقتصادي كاركنوں كے ايك مشتركہ اقتصادي اجلاس كے بعد ايك پريس كانفرنس ميں بات كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ دونوں ممالك كي كمپنياں ان معاہدوں پر عمل درآمد كر كے اچھا منافع حاصل كر سكتي ہيں.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ آسٹرين صدر كي قيادت ميں 230 ركني اقتصادي وفد كا دورہ ايران ان كي ملكي تاريخ ميں بہت اہميت كا حامل ہے.
انہوں نے كہا كہ آسٹريا ايران ميں بہت سے منصوبے ميں سرمايہ كاري كرنے ميں دلچسپي ركھتا ہے.
انہوں نے كہا كہ سياحت كے شعبے ميں بھي ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے.
آسٹريا وفاقي اقتصادي چيمبر كے صدر كرسٹوف ليٹل نے كہا كہ وہ ايران كے ساتھ سياسي،اقتصادي،تجارتي اور سياحتي شعبوں ميں تعلقات كو وسعت دينا چاہتے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲